11 ستمبر، 2018، 5:43 PM

امریکی دھمکیوں کے باوجود خوش اسلوبی سے کام کریں گے

امریکی دھمکیوں کے باوجود خوش اسلوبی سے کام کریں گے

امریکی دھمکیوں کے بعد انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ وہ خوش اسلوبی سے اپنا کام جاری رکھے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے بعد انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ وہ خوش اسلوبی سے اپنا کام جاری رکھے گی۔ عالمی عدالت کا مزید کہنا ہےکہ وہ 123ممالک کی حمایت والی آزاد اور خود مختار عدالت ہے، جو اصولوں اور قانون کی عمل داری کے لیے کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کےمشیر جان بولٹن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کومتنبہ کیا تھا۔ جان بولٹن نے کہا تھا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلایا تو اس کے ججوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔

News ID 1883862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha